شنبه 03/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

رفح کراسنگ پر صہیونی فوج کی بربریت، سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی

فلسطینی اتھارٹی نے منگل کی صبح مسافروں کی آمدورفت معطل کرنے اور غزہ کی پٹی میں امداد کے مکمل داخلے پرپابندی کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے رفح گذرگاہ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 54 شہید،96 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی جنگی کونسل نے رفح میں حملے کی متفقہ طور منظوری دے دی

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ "جنگی کونسل نے متفقہ طور پر رفح میں آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حماس پر قیدیوں کی رہائی اور جنگ کے مقاصد کی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔"

سیو دی چلڈرن: رفح غزہ کے لوگوں کی آخری پناہ گاہ ہے

سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل نے پیر کے روز خبردار کیا ہےکہ "جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کے پٹی کے بچوں کے لیے سنگین نتائج ہوں گے"۔

غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں مزید 52 شہید، 90 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اونروا: غزہ میں اسرائیلی قتل عام میں 10 ہزار سے زائد خواتین شہید

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ خواتین کے خلاف جنگ کے طور پر جاری ہے"۔انہوں نے مزید کہا کہ جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 10000 سے زائد خواتین شہید اور 19000 خواتین زخمی ہو چکی ہیں۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 26 شہری شہید

غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے ہیں جن میں 26 شہری شہید اور 51 زخمی ہیں جنہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی عدالت کا اپنی آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پرانتباہ

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اپنی آزادی کو نقصان پہنچانے،دھمکانے اپنے عہدیداروں کو متاثر کرنے کی کوششوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

عراق میں اسلامی مزاحمت کی صیہونی قابض ریاست کے 3 ٹھکانوں پر بمباری

عراق میں اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج اور کل صبح کے وقت صیہونی قابض ریاست کے تین اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی عقوبت خانوں میں اذیتوں سے 18 فلسطینی شہید

فلسطینی کلب برائے امور اسیران نے گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ کے بعد اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں پر تشدد، طبی جرائم اور فاقے مسلط کرنےکی پالیسی کے نتیجے میں اسرائیلی قابض دشمن کی جیلوں اور کیمپوں میں قید 18 قیدیوں کو شہید کیا گیا۔