چهارشنبه 04/دسامبر/2024

سیو دی چلڈرن: رفح غزہ کے لوگوں کی آخری پناہ گاہ ہے

منگل 7-مئی-2024


سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل نے پیر کے روز خبردار کیا  ہےکہ "جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح سے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے اسرائیل کے فیصلے کے پٹی کے بچوں کے لیے سنگین نتائج ہوں گے”۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ "رفح پر ممکنہ زمینی حملہ لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دے گا اور رفح میں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالے گا”۔

تنظیم نے وضاحت کی”رفح غزہ کے لوگوں کے لیے آخری پناہ گاہ ہے اور وہاں بچوں کی حفاظت کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے”۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح سے فلسطینیوں کو منتقل کرنے کے (اسرائیلی) احکامات غیر انسانی ہیں۔

ترک نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد کو رفح سے زبردستی بے گھر کرنا اور انہیں تباہ شدہ علاقوں میں آباد کرنا ان کے مزید خطرے اور مصائب سے دوچار ہونے کا خطرہ ہے۔”

غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے 7 اکتوبر 2023 کو قابض فوج نے فلسطینیوں کو جبری طور پر پٹی کے شمال سے اس کے جنوب کی طرف نقل مکانی  پرمجبور کیاگیا۔اس وقت رفح پوری غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والوں کے لیے آخری پناہ گاہ ہے۔
ٓ
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34735 شہید اور 78108 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی