پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جارحیت

غزہ جنگ کے 10 ماہ بعد غزہ سے اسدود میں راکٹوں سے حملہ

قابض صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ اتوار کے روز پانچ میزائل مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں اسدود شہر کے قریب گرے۔

حزب اللہ کے قابض دشمن کے آٹھ مراکزپر حملے، دو کارکنان فدا ہوگئے

لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں صیہونی قابض ریاست کے 8 مقامات پر حملہ کیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے حملے میں حزب اللہ کے دو کارکن بیت المقدس پر قربان ہو گئے۔ ہفتے کے روز ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

حماس کی لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے لبنان اور برادر لبنانی عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی فوج کی تازہ جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں حزب اللہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کھوکھلا ہوچکا،امریکی بیساکھیوں پرکھڑا ہے:عبدالملک الحوثی

یمن کی مزاحمتی فورسز انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے غزہ کی حمایت کے لیے نئے ہتھیاروں کو جنگ کے تقاضوں کے مطابق شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے رد عمل میں شروع کردہ ان کے آپریشن کا پانچواں مرحلہ شروع ہوچکا ہے جو اپنے نتائج کے حصول تک جاری رہے گا۔

یمن کا صہیونی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

یمن میں سپریم پولیٹیکل کونسل نے الحدیدہ گورنری میں شہری تنصیبات ، بجلی گھروں اور تیل کی تنصیبات کے خلاف وحشیانہ "اسرائیلی" جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دشمن کو اس جارحیت کی قیمت چکانا ہوگی۔

حماس کی یمن پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے برادر جمہوریہ یمن کی خودمختاری کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت اور حدیدہ کی بندرگاہ میں بندرگاہ اور بجلی کی کمپنی سمیت تیل کی تنصیبات اور شہری سہولیات کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یمن پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے متعدد افراد شہید اور زخمی

یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں 3 شہری شہید

جنوبی لبنان کے قصبے بنت جبیل پر اسرائیلی فضائی حملے میں پیر کی شام تین لبنانی شہری شہید ہو گئے۔

حزب اللہ کا اسرائیلی ریاست کے اندر میزائلوں اور ڈرونز سے زبردست حملہ

جُمعرات کے روز لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض ریاست کی جگہوں اور بستیوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا ہے۔

’حزب اللہ کےخلاف جنگ میں وہ ہتھیار استعمال کریں گے جو کبھی نہیں کیے‘

عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار استعمال کر سکتا ہے جو اس نے حزب اللہ کے ساتھ جامع جنگ کی صورت میں پہلے استعمال نہیں کیے تھے۔