چهارشنبه 04/دسامبر/2024

یمن کا صہیونی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

اتوار 21-جولائی-2024

یمن میں سپریم پولیٹیکلکونسل نے الحدیدہ گورنری میں شہری تنصیبات ، بجلی گھروں اور تیل کی تنصیبات کے خلافوحشیانہ "اسرائیلی” جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دشمن کو اس جارحیتکی قیمت چکانا ہوگی۔

کونسل نے ہفتے کیشام ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف صہیونی جارحیت کا بنیادی مقصد یمنی عوامکے مصائب میں اضافہ کرنا اور جمہوریہ یمن کو فلسطینی عوام اور انصاف پسندوں کی حمایتکے موقف سے باز رکھنا ہے۔ مگر دشمن کو اپنے اس گھمنڈ میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ دشمن کی جارحیت یمنی قوم کو فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت سے باز نہیںرکھ سکے گی۔

سپریم پولیٹیکل کونسلنے اس بات پر زور دیا کہ "مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور مدد میں ہمارا موقفاصولی، عقیدے پر مبنی اور مذہبی ہے۔ اسرائیلی دشمن کی ننگی جارحیت کی وجہ سے ہماپنا موقف نہیں بدلیں گے۔

انہوں نے زور دے کرکہا کہ اسرائیلی جارحیت یمنی عوام کے اپنے دفاع میں فلسطینی عوام کی حمایت اور مددجاری رکھنے اور اس سلسلے میں مزید کوششیں کرنے کے عزم میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے زور دے کرکہا کہ یہ اسرائیلی جارحیت ہماری مسلح افواج کے لیے چیلنج کا مقابلہ کرنے کےصلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔

سپریم پولیٹیکل کونسلنے دنیا کے تمام ممالک، اداروں، تنظیموں اور عوام سے جمہوریہ یمن کے خلاف اس وحشیانہجارحیت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یمنی عوامپر زور دیا کہ وہ ہمارے ملک کے خلاف اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف متحرک ہونےکی سرگرمیاں جاری رکھیں، تربیتی کیمپوں میں اندراج کو تیز کریں، مختلف شعبوں میں بڑےپیمانے پر باہر نکلیں اور ان تمام آپشنز کے لیے تیار رہیں۔

یمنی افواج: ہم جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے

دوسری طرف یمن کیمسلح افواج نے رات گئے اسرائیلی جارحیت کے بعد صہیونی دشمن ریاست کو منہ توڑ جوابدینے کی دھمکی دی ہے۔

مسلح افواج نےکہا ہے کہ دشمن کا ایک ایک علاقہ ہمارے سامنے ہے اور یافا میں کی گئی ہماریکارروائی نےہماری صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔ دشمن کو یمن میں کی گئی جارحیت کی قیمتچکانا پڑے گی۔

فورسز نے ایک بیانمیں کہا کہ اسرائیلی دشمن نے الحدیدہ گورنری کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا آغاز کیا، متعددفضائی حملوں میں ساحلی شہر الحدیدہ کو بجلی فراہم کرنے والے پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔الحدیدہ بندرگاہ اور فیول ٹینک کو بھی نشانہ بنایا۔ یہ تمام عام شہری اہداف اورتنصیبات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمنیمسلح افواج، اپنی وفادار قیادت کی ہدایت پر اور ان کے ساتھ تمام آزاد، قابل فخر، ثابتقدم اور جدوجہد کرنے والے یمنی عوام، غزہ میں اپنے بھائیوں کی حمایت میں اپنی کارروائیوںسے باز نہیں آئیں گے، خواہ کچھ بھی نتائج ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یمن کے خلاف اسرائیلی جارحیت تمام قوم سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت،اسرائیلی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے اور غزہ کے مظلوموں کے خون کی فتح کے لیے سنجیدہاقدام کریں۔

انہوں نے زور دے کرکہا کہ عظیم یمنی عوام اپنی قیادت اور مسلح افواج کے ساتھ خدا کی مدد سے اس چیلنج پرقابو پالیں گے، جس طرح انہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران چیلنجوں پر قابو پایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی