پنج شنبه 28/نوامبر/2024

غزہ جنگ کے 10 ماہ بعد غزہ سے اسدود میں راکٹوں سے حملہ

اتوار 4-اگست-2024

قابض صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ اتوار کے روز پانچ میزائل مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں اسدود شہر کے قریب گرے۔

 

عبرانیچینل 13 نے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے حالیہ بمباری میں کم از کم پانچ راکٹ اسدود شہر پرداغے۔ یہ علاقہ غزہ کی پٹی سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 

عبرانیمیڈیا کے مطابق اسدود کے قریب گان یاونی کے علاقے میں راکٹ گرنے کے بعد اٹھنے والےدھوئیں کو دیکھا گیا ہے۔

 

انہوںنے اسرائیلی آرمی ریڈیو پر اطلاع دی اسدود کے علاقے میں گرنے والے راکٹ جنوبی غزہکی پٹی سے داغے گئے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ راکٹ ایک ایسے علاقے سے داغےگئے، جہاں قابض فوج گھس رہی تھی۔

 

کل ہفتےکو رفح میں قابض افواج کی دراندازی کے مقامات میں سے غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوںپر راکٹ داغے گئے تھے۔

 

خیالرہے کہ غزہ  کی پٹی پر مسلط اسرائیلیجارحیت اور جنگ کے دس ماہ بعد بھی غزہ سے اسرائیلی بستیوں پر راکٹ حملے حیران کناوراسرائیلی فوج کے منہ پر طمانچہ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی