چهارشنبه 04/دسامبر/2024

حزب اللہ کا اسرائیلی ریاست کے اندر میزائلوں اور ڈرونز سے زبردست حملہ

جمعرات 4-جولائی-2024

جُمعرات کے روز لبنانیحزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض ریاست کی جگہوںاور بستیوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا ہے۔

عبرانی اور بین الاقوامیمیڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان سے بمباری اور ڈرونز سے الجلیل اور گولان کے مختلف مقامات پر درجنوںجگہوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

قابض فوج نے اعتراف کیا ہےکہ لبنان کے اندر کی گئی کارروائی میں ایک فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے جن میں سےایک کی حالت تشویشناک ہے۔

صبح حزب اللہ کی جانب سےبڑے پیمانے پر میزائل داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔حزب اللہ نے20 سے زائد بار راکٹحملہ کیا۔

حزب اللہ نے ایک بیان میںکہا کہ صبح گیارہ بجے اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے مرج کے مقام کو بھاری برکان میزائلسے نشانہ بنایا اور اسے براہ راست نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہلبنان کی کفر شعبا پہاڑیوں میں رویسات العلم کے مقام پر بھاری برقان میزائل سےحملہ کیا اور اس پر براہ نقصان پہنچایا جب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

انہوں نے کہا کہ آججمعرات کو اسلامی مزاحمت نے قابض فوج کے 91ویں ڈویژن کے نئے ہیڈکوارٹر آیلیٹ بیرکوں،کاتسویہ بیرکوں، 7 آرمرڈ بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر، دادو اڈے میں شمالی علاقہ کے کمانڈہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ڈرون سے حملہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی