اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘نے لبنان اور برادر لبنانی عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی فوج کی تازہ جارحیتکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں بیروت کے جنوبی نواحی علاقےمیں حزب اللہ کے ایک ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہشہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
حماس نے اسرائیلیفوج کی اس وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دشمن کو اس کے نتائج سے خبردارکیا۔
حماس نے ایک پریسبیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا شکار لبنانی عوام تنہا نہیں۔ حماس برادرلبنانی عوام اور حزب اللہ کے ساتھ ہیں۔
حماس نے اس باتپر زور دیا کہ قابض کا غرور اور فلسطین، لبنان، یمن اور مشرق وسطیٰ میں مزید جرائمکا ارتکاب کرکے اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کی کوشش، صرف ایک خونی مہم جوئیہوگی، جس کے لیے قابض کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
حماس نےصہیونیریاست کی مکمل پشت پناہی، اس کی مسلسل اور کھلی سیاسی اور فوجی حمایت کرنےپرامریکی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نے قابض اوراس کےنازی لیڈروں کو مزید حماقتوں اور جرائم کا ارتکاب کرنے پرامریکی ترغیب پورے مشرقوسطیٰ میں امن و سلامتی کوتہ و بالا کردےگی۔
حماس نے تمام فلسطینیقوتوں اور جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور لبنان اور برادر لبنانیعوام اور ان کی بہادرانہ مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہوں جو غزہ کی پٹی میں ہمارے مظلومفلسطینی عوام کے دفاع میں قربانیاں دے رہے ہیں۔