حماس جنگ بندی کے نئے معاہدے کی تجاویز پرغور کررہی ہے:حمدان
جمعہ-2-فروری-2024
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے پیرس میں منعقدہ چار فریقی اجلاس کے بعد قطر کی طرف سے پیش کی گئی ڈیل کی تجویز پر ابھی تک کوئی باضابطہ جواب نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اس حوالے سےجو کچھ لیک کیا جا رہا ہے وہ اسرائیلی قابض حکومت کی ایک کوشش ہے تاکہ حماس پر اس معاہدے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔