دوشنبه 10/فوریه/2025

اسامہ حمدان

فلسطینیوں کو بھوکا مارنے میں امریکہ اسرائیل دونوں مجرم ہیں: حمدان

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست فلسطینیوں کے خلاف غزہ کی پٹی میں بھوک کو ایک جنگی حربے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

امریکہ اسرائیل کی آنکھ سے نہ دیکھے تو معاہدہ ممکن ہے: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اگرامریکہ غیر جانب دار ہو اور اسرائیل کی آنکھ سے نہ دیکھے تو غزہ میں جنگ بندی ممکن ہےان کا کہنا تھا کہ حماس سیز فائر کے بارے میں واضح اسرائیلی موقف چاہتی ہے۔ نیز غزہ سے مکمل انخلا کے بعد فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار بھی حماس کے مطالبے میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ہم کسی بھی فیئر ڈیل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

نیتن یاھو کے بیان کو مثبت اندازمیں دیکھتےہیں،نیتن یاھو رکاوٹ ہیں:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اسامہ حمدان نےزور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت امریکی صدر جو بائیڈن کے جنگ بندی کے حوالے سے اعلان کردہ بیانات کو مثبت انداز میں دیکھتی ہے۔

رفح میں خیمہ بستی پرحملہ اسرائیل کی تزویراتی شکست ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ اسامہ حمدان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صیہونی غاصب غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین ہولناک جرائم صہیونی ریاست کی تزویراتی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور یہ جرم دنیا کی مجرمانہ خاموشی میں انجام دیا گیا ہے جس میں شہید ہونے والے تمام نہتے بچے اور خواتین ہیں۔

ثالثوں نے ہمیں مذاکرات کی بحالی سے آگاہ نہیں کیا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما حمدان نے اعلان کیا کہ گذشتہ جنوری میں مذاکرات کے آغاز کے بعد سے حماس کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے، قابض افواج کے انخلاء، بے گھر لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی سے پہلے مذاکرات کی طرف واپسی نہیں ہوگی۔

الضیف اور السنوار سےرابطےمیں ہیں اوران سےمشاورت کرتے ہیں: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے میڈیا کو دیے گئے بیانات میں تصدیق کی کہ ابو خالد الضیف اور یحییٰ السنوار سے رابطہ مستقل جاری ہے اور ان کے ساتھ صلاح مشورہ کیا جاتا ہے۔

اسرائیل کی ہٹ دھرمی غزہ میں جنگ بندی میں رکاوٹ ہے: حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی وحشیانہ جنگ اور غارت گری کو روکنے کے لیے ہرممکن لچک دکھانے کے ساتھ جنگ بندی کی بھرپور کوشش کررہی ہے مگر صہیونی نازی حکومت اور انتہا پسند نیتن یاھو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنگ بندی ممکن نہیں ہوسکی۔

حماس غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کےلیے کوشاں ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ حماس کی پوری کوشش غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کو روکنا اور غزہ کے جنگ زدہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

دشمن کی ننگی جارحیت میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارح دشمن غزہ کی پٹی پر ننگی جارحیت ، بمباری، قتل عام اور فلسطینی آبادی کو بھوکا پیاسا مارنے کی مجرمانہ پالیس پر عمل پیرا ہے۔ ایسے میں صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

اسامہ حمدان: اسرائیل مذاکرات میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ "اسرائیل" صرف قیدیوں کا تبادلہ کرنا چاہتا ہے، جب کہ مزاحمت ایک بار اور ہمیشہ کے لیے جارحیت کو روکنا، غزہ سے قابض فوج کے انخلاء، امداد اور تعمیر نو، اور بے گھر افراد کو ان کے گھروں میں واپس لانا چاہتی ہے۔