
جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہولناک قتل عام، درجنوں شہری شہید
ہفتہ-12-اکتوبر-2024
قابض صہیونی فوج نے جمعہ کی شام شمالی غزہ کے جبالیہ قصبے میں ہولناک قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کئی لاپتا ہیں۔