پنج شنبه 12/دسامبر/2024

جبالیہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہولناک قتل عام، درجنوں شہری شہید

ہفتہ 12-اکتوبر-2024

قابض صہیونی فوج نے جمعہ کی شام شمالی غزہ کے جبالیہ قصبےمیں ہولناک قتل عام کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جب کہکئی لاپتا ہیں۔

 

غزہ میں شہری دفاع نے بتایا کہ قابض فوج نے دردونہ، جنید،عساف اور عزام خاندانوں کے گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہیدہوگئے۔

 

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ جبالیہ میں ایک چار منزلہ عمارت پربمباری کے نتیجے میں اب تک اس کے ملبے کے نیچے سے 12 شہدا کی لاشیںنکالی گئی ہیں جب کہ 30 زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس عمارت کے ملبے کے نیچے مزید 14 خواتین اور بچےدبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

 

ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نےجبالیہ میں کئی عمارتوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں 22 فلسطینیشہیداور درجنوں زخمی اور لاپتا ہیں۔

 

نامہ نگار نے بتایا کہ عساف خاندان کھر پر کی گئی بمباری کےنتیجے میں 15 شہری شہید ہوئےہیں جب کہ ملبے کےنیچے مزید درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی