پنج شنبه 01/می/2025

عالمی خبریں

یمن میں انصار اللہ کے ٹھکانوں پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے شمالی غزہ کی پٹی میں قحط کے امکان کے بارے میں خبردار کیا ہے، جو گزشتہ 5 اکتوبر سے اسرائیلی محاصرے اور نسل کشی کا سامنا کررہا ہے۔

لاکھوں یمنی شہریوں کا غزہ اور لبنان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ

یمن کے زندہ دل عوام فلسطینی قوم اور لبنانی عوام کے خلاف امریکی اور مغربی مدد سے جاری صہیونی جارحیت میں دونوں مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کا اظہار یمن کے دارلحکومت صنعا میں ہونے والے وسیع تر احتجاجی مظاہروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جنوبی افریقہ: اسرائیلی جرائم کے خلاف عالمی عدالت میں نئی شواہد پیش

جنوبی افریقہ کی طرف سے ریاست فلسطین میں جاری اسرائیلی جرائم اور نسل کشی پر ایک نیا میمورنڈم (ثبوت اور حقائق) پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فلم کے خلاف احتجاج، ٹورنٹو فلم فیسٹیول کا بائیکاٹ جاری

متعدد صیہونی مخالف فلم سازوں، فنکاروں اور کارکنوں نے 49ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بلس کے پریمیئر کا مختصر طور پر بائیکاٹ کیا۔ یہ بائیکاٹ غزہ میں جاری صہیونی جنگ اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کے خلاف بہ طور احتجاج کیا گیا۔

ایڈوکیسی گروپ فرانس میں اسرائیلی فلم فیسٹیول منسوخ کرنے میں کامیاب

فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والی تنظیمیں اور گروپ فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں اسٹار سنیما پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب ہو گئے جس کی وجہ سے اسرائیلی فلمی میلے "شیلوم یوروپا" کے سولہویں ایڈیشن کو منسوخ کر دیا گیا۔

کولمبیا کے صدر نے اسرائیلی جاسوسی آلات کی تحقیقات کا حکم دےدیا

کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ کولمبیا کی پولیس انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ DIPOL نے سابق صدر ایوان ڈیوک اور ان کی معاشی پالیسیوں کے خلاف قومی مظاہروں کے تناظر میں 2021 میں اسرائیلی جاسوس ایپ "Pegasus" کو خریدا تھا۔

انسانی حقوق خدشات: اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے برطانوی لائسنس منسوخ

برطانوی حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے 350 لائسنسوں میں سے 30 کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے برطانیہ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

نمیبیا نےاسرائیل جانے والے جہاز کو اپنے پانیوں میں داخلے سے روک دیا

افریقی ملک نمیبیا نے فلسطینی عوام کے لیے حمایت اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے مطالبے کے تناظر میں اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے جہاز کو اپنی بندرگاہوں میں لنگرانداز ہونے سے روک دیا ہے۔

آئرلینڈ کا اسرائیل کے ساتھ شراکت داری پر نظرثانی کا مطالبہ

یورپی یونین کے رُکن ملک آئرلینڈ نے یونین کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ہونے والے جنگی جرائم اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ موجودہ شراکت داری کے معاہدے پر نظرثانی کریں۔

عراق: عین الاسد اڈے پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی

مغربی عراق میں عین الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔