پنج شنبه 12/دسامبر/2024

عراق: عین الاسد اڈے پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی

منگل 6-اگست-2024

مغربی عراق میںعین الاسد ایئر بیس پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

 

عراق میں سکیورٹیذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کے روز ملک کے مغربی حصے میں ‘عین الاسد’ فضائی اڈے پردو کاٹیوشا راکٹ داغے گئے۔ اس اڈے پر امریکی فوج اور دیگر غیر ملکی فوجیں بھیموجود ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق یہواضح نہیں ہے کہ آیا اس حملے میں کتنے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ راکٹ فوجی اڈے کے اندر گرے۔

 

ادھر ایک امریکیذمے دار نے بتایا کہ عین الاسد پر حملے میں امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

 

نامہ نگاروں کےمطابق یہ راکٹ الانبار صوبے کے علاقے حدیثہ سے داغے گئے۔ مزید یہ کہ عراقی سکیورٹیفورسز نے عین الاسد فوجی اڈے کی سمت داغے گئے 8 راکٹوں کو ناکام بنا دیا۔

 

حملے کے بعد اڈےسے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے جنگ مسلط کئے جانےکے بعد ان حملوں میں تیزی آئی  ہے۔

مختصر لنک:

کاپی