جمعه 15/نوامبر/2024

مکالمہ

اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں، شیرون کی طرح نیتن یاھو بھی بھاگےگا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ ’طوفان الاقصیٰ‘ نے مسجد اقصیٰ کو شہید کیے جانے کے مذموم صہیونی منصوبے کوناکام بنایا اور اس کے مکروہ عزائم کے سامنے بند باندھا۔ صیہونی وجود کو الجھا دیا۔ ہماری عوام میں مزاحمت کی روح بحال کی جس نےدشمن کو گھیرے میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے صہیونی دشمن کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

فلسطین میں مفاہمت اور متفقہ قومی حکومت کیسے؟ حسام بدران سے مکالمہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن حسام بدران نے نے کہا ہے کہ "ہر وہ شخص جو فلسطین کی اندرونی صورت حال پر نظر رکھتا ہے، اس بات کا ادراک کرتا ہے کہ اس میں بہت سی پیچیدگیاں اور رکاوٹیں ہیں۔ہم حماس کی طرف سے ثابت قدم اور واضح موقف پر چل رہے ہیں۔ فلسطینی قومی اتحاد اس قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ مقابلہ صرف مزاحمت کے میدان میں ممکن ہے۔ حماس مزاحمت کے میدان میں فلسطینی شراکت داری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

مجاھدین ثابت قدم ،دشمن کے پاؤں اکھڑ نے والے ہیں: اسامہ حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے اتوار کی شام زور دے کر کہا ہے کہ "وقت زیادہ دیر تک دشمن کے لیے سازگار نہیں رہے گا۔ میدان جنگ میں مزاحمت کی صلاحیت دشمن کی سوچ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے جس پر غاصبوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

مزاحمت عروج پرہے،اسرائیلی دھمکیوں سے خائف نہیں: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نےکہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ اپنی شان و شوکت کے صفحات پر واپس آنے والا ہے کیونکہ وہ قابض دشمن اوراس کی بستیوں کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے دھمکیاں اور تحریک کے قائدین کو قتل کی دھمکیاں دے کر انہیں خوف زدہ کرنے کوشش بری طرح ناکام ہوگی۔ حماس دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

الجزائر کے ڈپٹی اسپیکر فلسطینیوں کی مسلح مدد اور حمایت کا مطالبہ

الجزائر کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر یوسف عجیسہ نے فلسطینی عوام کے لیے عرب اور اسلامی حمایت اور ان کی مزاحمت کی حمایت پر زور دیا جو بار بار اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتی ہے اور فلسطینی سرزمین اور اس میں موجود عرب اور اسلامی اقوام کے مقدسات کی حفاظت کرتی ہے۔ .

مراکشی قوم اسرائیل سے نارملائزیشن معاہدوں سے بری الذمہ ہے:ویحمان

مراکش کمیشن فار فرنٹنگ نارملائزیشن کے سربراہ احمد ویحمان نے "صیہونی دخول کا سونامی اور جامع صہیونیت کے حصول اور مراکش کو نسل پرستانہ قابض ریاست کے قریب لانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مراکشی حکومت کی طرف سے نام نہاد "مسودہ قانون کو معمول پر لانے اور شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کے لیے پیش کرنے کی شدید مذمت کی۔

’کانگریس میں فلسطینیوں کے حق کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے‘

حالیہ برسوں میں امریکا فلسطینی حق کے حامیوں کی میں بالعموم اور کانگریس میں بالخصوص کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ امریکی کانگریس میں فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطینیوں کی حمایت میں آوازوں کا دائرہ مزید وسیع ہوگا۔

’اسرائیل تین منصوبوں سے مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازش کررہا ہے‘

بیت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار اور محقق زیاد ابحیص نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل مسجد اقصیٰ کو یہودیانے اور اس کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے تین مختلف منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔

مسجد اقصیٰ کو متبادل مذہبی جنگ کا سامنا ہے: زیاد بحیص

مقبوضہ بیت المقدس کے امور کے محقق زیاد ابحیص نے کہا ہے مسجد اقصیٰ کے خلاف جنگ مسجد اقصیٰ کے وجود کومٹانے اور مزعومہ ہیکل کو اس کی جگہ اور اس کے پورے علاقے پر قائم کرنے کے لیے ایک مذہبی متبادل جنگ کا سامنا ہے۔

’حماس نے مغربی رائےعامہ پر موثر اور مثبت اثرات مرتب کیے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک تنظیم میں شعبہ اطلاعات کے انچارج ہشام قاسم نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے مغربی عوامی رائے کو خطاب کرتے ہوئے اس کے بیانیے میں مثبت اور قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔