جمعه 07/فوریه/2025

مکالمہ

قیدیوں کے تبادلے کی نئی ڈیل نہ ہوئی تو ذمہ دار اسرائیل ہو گا:

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے شعبہ اسیران کے انچار موسیٰ دودین نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی نئی ڈیل نہیں طے پاتی تواس کی تمام ذمہ داری صہیونی ریاست اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پرعاید ہوگی۔

دنیا کو غزہ میں طبی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی: ڈاکٹرعبدالناصر

عالمی ادارہ صحت کے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ڈائریکٹر عبدالناصر صبح نے غزہ میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے کرونا کی وباء کی روک تھام کے لیے اقدامات اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے

‘سنچری ڈیل’ بم کی طرح خطرناک، مزاحمت سے ناکام بنائیں گے’

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سینیر رہ نما اور جماعت کے خارجہ امور کے انچارج ڈاکٹر ماہر صلاح نے امریکا کے بدنام زمانہ امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کو بم سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش کو فلسطینی قوم اور حماس مزاحمت کی طاقت سے ناکام بنائیں گی۔

حماس اور سعودی عرب کے درمیان کوئی دشمنی نہیں: خلیل الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت قضیہ فلسطین کو درپیش چیلنجز کا سات مختلف محاذوں پر مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حماس قومی آزادی کے پروگرام میں جلد کامیابی سے ہم کنار ہوگی۔

پانچ ممالک قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کے لیے کوشاں ہیں: موسیٰ دو دین

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن موسیٰ دو دین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ ممالک اسرائیل اورفلسطینیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ عن قریب اس حوالے سے اہم پیش رفت کا اعلان کیا جائے گا۔

"عرب ممالک قبلہ اول کے خلاف صہیونی سازشوں کے ذمہ دار ہیں”

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر الشیخ ناجح بکیرات نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریاست کی طرف سے مختلف شکلوں میں جارحیت جاری ہے۔ قبلہ اول میں آتش زدگی کی نئی شکلیں جاری ہیں۔ 50 سال پیشتر صہیونیوں کی لگائی گئی آگ آج بھی بدستور جاری ہے اور عرب ممالک اس کے ذمہ دار ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں اسیرات کی حالت ناقابل بیان ہے:لمیٰ خاطر

فلسطینی قوم میں ایسے بہادر سپوت اور ایسی جرات مند بیٹیوں اور بہنوں کی کوئی کمی نہیں جو صہیونی ریاست کے مظالم کا ہرمحاذ پر پامردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

لبنانی وزیر لیبر کے اقدامات ‘سنچری ڈیل’ میں امریکا کی معاونت کے مترادف

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے حصول اور علاقے کی ناکہ بندی کے خلاف جاری مظاہروں کی ذمہ دار سپریم قومی باڈی کے جنرل کوآڑڈینیٹر خالد البطش نے کہا ہے کہ لبنانی وزیرلیبر کمیل ابو سلیمان کا فلسطینی پناہ گزینوں کو محنت مزدوری سے محروم کرنے کا فیصلہ'ظالمانہ' اور فلسطینیوں کے خلاف تیار کیے گئےامریکا کے بدنام زمانہ'سنچری ڈیل' منصوبے کو آگے بڑھانے میں معاونت کے مترادف ہے۔

مجھے اسرائیل کے حوالے کرنا ‘امریکی قذاقی’ اور نیتن یاھو کی معاونت تھی’

حال ہی میں امریکا میں رہا ہونے والے فلسطینی سائنسدان عبدالحلیم الاشقر نے کہا ہے کہ FBI انہیں اسرائیل کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہی تھی مگر اسے اس میں‌ ناکامی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اسرائیل کے حوالے کرنا امریکا کی 'قذاقی' اور بنجمن نیتن یاھو کی معاونت کے مترادف تھا۔

‘غزہ کے پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا’

فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے جاری مظاہروں کی منتظم کمیٹی کے رابطہ کارخالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظاہرے کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک سال سے جاری پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔