جمعه 02/می/2025

بیت المقدس

بن گویر کےسکیورٹی فورسز کی تشکیل پر سابق پولیس افسران برہم

سابق اسرائیلی پولیس سربراہان نے جمعہ کو قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کے "نیشنل گارڈ" کی تشکیل کے منصوبے اور اس سے براہ راست وابستہ ہزاروں اراکین کو شامل کرنے کی ان کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا۔

جاسوسی کے مقاصد کے لیے صہیونی فوج کا سیٹلائٹ خلا میں روانہ

اسرائیلی وزارت دفاع نے کل بدھ کی صبح وسطی اسرائیل میں فضائیہ کے ایک اڈے سے ایک جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا۔ عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے بتایا کہ وزارت دفاع میں تکنیکی طریقوں کی تحقیق اور ترقی کے محکمے نے فضائیہ اور فوج کے تعاون سے آج رات "Ofek 13" سیٹلائٹ کو "شبیط" میزائل کے ذریعے کامیابی سے لانچ کیا۔

احتجاج کے بعد نیتن یاھو نے متنازع عدالتی بل مؤخرکردیا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات کے سخت منصوبہ پر فیصلہ اگلے ماہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھیں خدشہ ہے کہ عدالتی اصلاحات کے متنازع بل پراسرائیل میں پیدا ہونے والابدترین قومی بحران ان کے اتحاد کو توڑ سکتا ہے یا تشدد کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

اسرائیل کے 1000 سابق پائلٹ کا احتجاج میں اپنے پیٹی بھائیوں سے یکجہتی

صہیونی فضائیہ کے 1000 سابق پائلٹوں نے ان پائلٹوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا جنہوں نے فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر بن گویر کی پارٹی میں پھوٹ کے امکانات

اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی ’صہیونیت پاور‘ پارٹی کے ایک ذریعے نے منگل کے روزبتایا کہ ان کی جماعت میں پھوٹ کے آثار نمایاں ہو رہےہیں کیونکہ پارٹی کے بانی ارکان "بن گویر" پر جماعت کے دائیں بازو کے اصولوں سے انحراف کا الزام لگاتے ہیں۔

خالی کی گئی بسیتوں کو دوبارہ آباد کرنے کا متنازع اسرائیلی بل پاس

صیہونی کنیسٹ نے اپنی پہلی رائےشماری میں مسودہ قانون شمالی مغربی کنارے سے یہودی آبادکاروں کے انخلاء کے قانون کو منسوخ کرنے کی منظوری دی، جو نابلس اور جنین کے درمیان چار بستیوں کی واپسی کا دروازہ کھولنے کی راہ ہموارکرے گی۔

اسرائیل کے وجود کو شدید خطرات لاحق ہیں: موساد کا سابق اہلکار

اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ کے سابق اسرائیلی اہلکار تمیر فردو نے اسرائیل کی اندرونی صورتحال کو "تباہ کن" اور " ریاست کے قیام کے بعد سے غیر مسبوق " قرار دیا۔

نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیوں منسوخ کیا ؟

عبرانی نیوز ویب سائٹ "واللا" کی طرف سے شایع کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا دورہ امارات منسوخ کردیا ہے۔

بن گویر کو دہشت گردی کے منصوبوں کے لیے 9 بلین شیکل کی فراہمی

اسرائیلی جنرل بجٹ نے 14 میں سے 9 بلین شیکل مختص کیے ہیں جن کی درخواست قومی سلامتی کے نام نہاد وزیر اتمار بن گویر نے اپنی وزارت کے فائدے کے لیے کی ہے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ سے متعلق منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

اسرائیلی فوج کا طولکرم میں اپنے ایک کیمپ پر فائرنگ کا اعتراف

اتوار کے روز قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں اس کے ایک کیمپ پرنامعلوم مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔