سه شنبه 07/ژانویه/2025

جاسوسی کے مقاصد کے لیے صہیونی فوج کا سیٹلائٹ خلا میں روانہ

جمعرات 30-مارچ-2023

اسرائیلی وزارت دفاعنے کل بدھ کی صبح وسطی اسرائیل میں فضائیہ کے ایک اڈے سے ایک جاسوس سیٹلائٹ خلا میںبھیجنے کا اعلان کیا۔ عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے بتایا کہ وزارتدفاع میں تکنیکی طریقوں کی تحقیق اور ترقی کے محکمے نے فضائیہ اور فوج کے تعاون سےآج رات "Ofek 13” سیٹلائٹکو "شبیط” میزائل کے ذریعے کامیابی سے لانچ کیا۔

یہ راکٹ ایک ٹیسٹبیس سے روانہ کیا گیا جہاں اس وقت میزائل کی آواز سنی گئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہسیٹلائٹ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران زمین کے گرد اپنا پہلا چکر مکمل کرے گا اور اپنےراستے پر گامزن ہو جائے گا۔

یہ آرمی انٹیلی جنسڈویژن کے جاسوس یونٹ "9900” کو ایرانی جوہری تنصیبات کی ہائی ریزولوشنتصاویر فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں کئی دوسرے جاسوسو مقاصد اس سیٹیلائٹکا ہدف ہیں۔

وزیر دفاع یوآوگیلنٹ نے کنٹرول بیس سے لانچ کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہمیزائل لانچ اسرائیل کی تکنیکی ترقی کی حد کا ایک اور ثبوت ہے۔ میزائل لانچ کرنے میںکامیابی کو ایک بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی