چهارشنبه 19/مارس/2025

نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیوں منسوخ کیا ؟

ہفتہ 4-مارچ-2023

عبرانی نیوز ویب سائٹ "واللا” کی طرف سے شایع کردہایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمننیتن یاھو کا دورہ امارات منسوخ کردیا ہے۔اس دورے کا اعلان رواں سال جنوری میں کیاگیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کے دورے کی منسوخی ایران کے ساتھ تناؤ میںاضافے کے خوف کی وجہ سے کی گئی۔

رپورٹ میں ویبسائٹ نے 3 سینیر اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو کے دفتر کادورے کی منسوخی کا دعویٰ درست نہیں۔ دفتر نے دعویٰ کیا تھا کہ نیتن یاھو کےابو ظبیکے دورے کی منسوخہ کی جوہ لاجسٹک مسائل ہیں تاہم ان تینوں اہلکاروں نے بتایا کہ اماراتیوںکو خوف ہے کہ نیتن یاہو ایران کے خلافعوامی سطح پر بات کرے گا اور اس کے لیے ان کی سرزمین استعمال کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ مسئلہ فلسطین کی حساسیت کی وجہ سے بھی دورے کی منسوخی کے اسباب میں شاملتھی۔

سائٹ نے نشاندہیکی کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوراننیتن یاہو کے طرز عمل کا خدشہ ہے ، جس سے ایران کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مسائلپیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابینایران کے بارے میں واضح اختلافات ہیں۔ حالانکہ امارات اور اسرائیل نے دو سال قبلدو طرفہ تعلقات استوار کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہنیتن یاھو کے دورے کی یہ منسوخی اپنی نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی