جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس: اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہریوں کو گھروں کی تعمیر سے روک دیا

پیر 8-فروری-2021

قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے قصبے سارہ میں سات فلسطینی گھروں میں جاری کام رکوانے کے لئے حکم نامے شہریوں کو تھما دئیے ہیں۔

مقامی عہدیدار مراد الشیتاوی کے مطابق صہیونی فوج نے قصبے میں واقع فلسطینیوں کے گھروں میں جاری تعمیراتی کام کو رکوانے کے لئے فوجی حکم نامہ تھما دیا۔اس قصبے کے قریب غیر قانونی یہودی بستی ہافات گیلاد واقع ہے۔

درایں اثناء قابض فوج نے سلفیت کے قصبے حارس پر بھی ہلہ بول دیا اور وہاں موجود ایک فلسطینی گھر کے طول و عرض کو ماپنے لگے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے رعد سوف کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اور کوئی وجہ بتائے  بغیر گھر کی عمارت کی پیمائش لے کر چلے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی