پنج شنبه 12/دسامبر/2024

نابلس شہر میں آباد کاروں کا نیا حملہ

پیر 1-جولائی-2024

آبادکاروں کے ایک گروپ نے پیر کی سہ پہر مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع عصیرۃ القبلیہ قصبے میں فلسطینیوں کی ملکیتی زرعی اراضی کو آگ لگا دی۔

عصیرۃ القبلیہ دیہی کونسل کے سربراہ حافظ صالح نے تصدیق کی کہ یہودی آباد کاروں نے "یتسہار” کی غیر قانونی بستی سے قصبے کے مشرقی علاقے پر حملہ کیا اور مقامی گھروں پر حملے کی کوشش کرنے سے پہلے زرعی زمینوں کو آگ لگا دی۔

مقامی باشندے آباد کاروں کا مقابلہ کرنے اور انہیں قصبہ چھوڑنے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم اسرائیلی فوج نے قصبے میں ہنگامہ برپا کر دیا اور رہائشیوں پر آنسو گیس کے بموں سے حملہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی