پنج شنبه 05/دسامبر/2024

قابض اسرائیل نے نابلس کے جنوب میں 18 دونم اراضی پر قبضہ کرلیا

منگل 10-ستمبر-2024

قابض اسرائیلی حکامنے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس کے جنوب میں واقع دیہات عصیرہ القبلیہ، بورین اورماداما سے تقریباً 18 دونم اراضی پر قبضے کا اعلان کیا ہے۔

 

ماداما ویلجکونسل کے سربراہ عبداللہ زیادہ نے کہا کہ قابض فوج نے ایک نوٹس جاری کیا جس میںماداما، عصیرہ القبلیہ اور بورین میں 17 دونم اور 897 مربع میٹر اراضی کو فوجیمقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بہانے قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا۔

 

زیادہ نے مزیدکہا کہ یہ زمینیں "یتزہار” یہودی بستی کے قریب ہیں جوحوض نمبرآٹھ،المرج اور جبل النذر بورین ، حوض نمبر، خلہ المرج ، بیر المرج، العقیدہ، مادما،حوض نمبر ایک، لحف سلمان اور عصیرہ القبلیہکی زمینوں پرمشتمل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی