جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں کے حملوں میں تین فلسطینی زخمی، دوسرا حملہ ناکام

ہفتہ 13-فروری-2021

کل جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کے حملے میں کم سے کم تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ غرب اردن ہی میں فلسطینی شہریوں نے یہودی شرپسندوں کا ایک حملہ ناکام بنا دیا۔

جمعہ کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں‌ ‘حومش’ یہودی کالونی کے قریب فلسطینی شہریوں پر یہودی آباد کاروں کے حملے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر نابلس میں مادما کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے یہودی آبادکاروں کا ایک حملہ ناکام بنا دیا۔

شمالی غرب اردن میں یہودی آباد کاری کے امور کے تجزیہ نگار غسان دغلس نے بتایا کہ خالی گئی حومش یہودی کالونی کے قریب یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی شہریوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی خواتین زخمی ہوگئی۔

زخمی ہونے والی خواتین میں 47 سالہ سھام طہ عبدالسلام اور 45 سالہ شوق البیراوی شامل ہیں۔ ان کا تعلق جنوبی جنین کے علاقے فندقیہ سے تھا۔

خیال رہے کہ سنہ 2007ء سے یہودی آباد کاروں نے ‘حومش’ یہودی کالونی میں واپسی کی مہم شروع کی تھی۔ آئے روز یہودی آباد کار فلسطینیوں پرحملے کرکے انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ادھر جمعہ کے روز جنوبی نابلس میں کفر قلیل کے مقام پر یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی نوجوان پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

زخمی ہونے والے نوجوان کے بھائی ھایل عامر نبے بتایا کہ ‘براکھا’ یہودی کالونی کے یہودی آباد کاروں نے 31 سالہ نصیر شریف عامر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی