اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع ہو چکی ہے۔
عبرانی اخبار نے ’کے اے این‘ نامی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ سوموار کی شام کو اسرائیل کے تل ابیب میں قائم بن گوریون ہوائی اڈے سے ایک پرواز سعودی عرب کے شہر الریاض کے لیے روانہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی کمپنی رائل جیٹ کی پرواز A6-AIN) 737 VIP تل ابیب سے مسافروں کو لے کر سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچی۔ اخبار نے اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیل بیان نہیں کی۔