امریکہ کی سب سےبڑی فضائی کمپنی’ڈیلٹا‘ ایئر لائن نے پانچ ماہ کے لیے اسرائیلی ریاست کے لیے پروازیںمنسوخ کر دی ہیں۔
اسرائیلی میڈیاکے مطابق امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائن نے نیو یارک کے جے ایف کے ایئر پورٹ سے تل ابیبکے لیے پروازیں منسوخ کی ہیں۔
ڈیلٹا ایئر لائنکے مطابق 15 اکتوبر 2024 سے 31 مارچ2025ء تک اس کی تل ابیبکے بن گورین ایئرپورٹ کے لیے پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
ڈیلٹا ایئر لائنکا کہنا ہے کہ اس نے خطے میں جاری تنازعے پر سیکیورٹی اور انٹیلی جینس رپورٹ کو دیکھتےہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔