پنج شنبه 12/دسامبر/2024

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 3365 ہو گئی

جمعرات 14-نومبر-2024

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر2023ء سے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد 3,365 ہوگئی ہے جب کہ 14,344 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے  گذشتہ 24 کے دوران لبنان پر اسرائیلی زمینی جارحیت اور فضائی بمباری کے نتیجے میں 78 فلسطینی شہید اور 122 زخمی ہوئے”۔

گذشتہ 23 ستمبر سے قابض اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی انتباہات کو نظر انداز کرتے ہوئے لبنان پر غیر معمولی اور غیر مسبوق زمینی،فضائی اور سمندری جارحیت شروع کررکھی ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ روزانہ کی بنیاد پر میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کے گولوں سے فوجی کیمپوں  اور یہودی بستیوں کو نشانہ بناتی ہے۔ ان حملوں میں اسرائیلی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوتا ہے تاہم دشمن فوج بلیک آؤٹ پالیسی کے تحت اپنا نقصان چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی