شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فلسطینی نوجوان شہید

جمعہ 7-جنوری-2022

قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا۔ اس دوران قابض فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کی فائرنگ سے بکیر حشاش نامی ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

شہید حشاش کی ماں نے بتایا کہ اس کے بیٹے کو شدید زخمی حالت میں رفیدیا اسپتال لایا گیا جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔ تاہم کچھ دیر بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ حشاش کی زندگی نہیں بچائی جاسکی اور وہ دم توڑ گیا ہے۔

 خیال رہے کہ غرب اردن کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں روز کا معمول ہیں۔ قابض فوج فلسطینی علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کی آڑ میں نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرتی اور انہیں شہید اور زخمی کرتی اور گرفتار کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی