طبی ذرائع نے سوموار کی رات بتایا کہ اسرائیلی قابض افواج کے قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے اور شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس پر چھاپے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
نابلس میں فلسطینی انجمن ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ ایک نوجوان کو پیٹ میں براہ راست گولی لگی، جب کہ سات دیگر ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے۔ آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے سانس لینا محال ہو گیا۔
قلقیلیہ کے عزون قصبے میں جھڑپوں میں 92 فلسطینی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی سفاک فوجیوں نے قصبے کا مرکزی دروازہ بند کر دیا جس سے دونوں مقامی لوگوں کی نقل و حرکت بند ہو گئی۔
اس دوران یہودی آباد کاروں کا ایک گروہ قصبے کے داخلی راستے پر جمع ہوا اور اس نے مقامی باشندوں پر حملہ کر دیا جو اسرائیلی بندش کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
اس اچانک حملے کی خبر رسانی کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو بھی آباد کاروں نے مارا پیٹا اور پتھراؤ کیا۔
دریں اثنا، اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران خود ساختہ چھوٹے بموں کا نشانہ بننے سے متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے؛ کئی فلسطینی زخمی
منگل 10-مئی-2022
مختصر لنک: