جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا لبنان میں مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

اتوار 27-اکتوبر-2024

 

قابض اسرائیلی فوجنے اتوار کے روز جنوبی لبنان میں ہونے والی لڑائیوں میں دو فوجیوں کی ہلاکت کااعتراف کیا۔

 

عبرانی میڈیا نےکہا ہے کہ حیفا سے تعلق رکھنے والا ریزرو کیپٹن امیت ہیوت اور مقبوضہ بیت المقدس کارہائش ی اسٹاف سارجنٹ گیلاد المالح لبنان میں لڑائیوں میں مارے گئے۔

 

 

عبرانی میڈیا نےتصدیق کی کہ جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں کم از کم 7 فوجی مارے گئے، جس سے 48گھنٹوں کے اندر فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

 

قابض فوج نےاعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں 61 فوجیزخمی ہوئے ہیں۔

 

فوج نے یہ بھیاعلان کیا کہ 52 افسران اور سپاہی "فرینڈلی فائر اور آپریشنل واقعات میں مارےگئے، جب کہ گذشتہ سال 8 اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے "فرینڈلی فائر اور آپریشنلواقعات میں” 1152 فوجی زخمی ہوئے۔

 

فوج نے مزید کہاکہ غزہ اور لبنان کی لڑائیوں میں زخمی ہونے کے بعد 291 فوجی اب بھی زیر علاج ہیںجن میں سے 42 شدید زخمی ہیں۔

 

فوج نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک5150 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 764 شدید زخمی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی