جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 26-جون-2022

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے نزدیک چار فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ جنین کے جنوب میں قائم کی گئی ایک اسرائیلی فوج کی عارضی چیک پوسٹ کے پاس پیش آیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے چاروں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا مگر ان کی شناخت ابھی  تک  سامنے  نہیں لائی ۔  جبکہ ان  چار نوجوانوں کے زیر استعمال گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ واضح رہے یہ واقعہ ہفتے کی شام کو ارابہ گول چکر کے پاس پیش آیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا یہ معمول ہے کہ جہاں چاہے عارضی چیک پوسٹ قائم کر لیتی ہے اور چیک پوسٹ کے آس پاس موجود رہ کر لوگوں کی نگرانی شروع کر دیتی ہے۔  آس پاس کی گلیوں کو جب چاہے بند کر کے شہریوں کی نقل و حرکت روک دیتی ہے۔  فلسطینی دیہات کی ناکہ بندی بھی روزانہ کا کارروائی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے  اسی دوران قریبی گھروں پر بھی چڑھائی شروع کر کے علاقے میں حراستی مہم شروع کر دی۔ مغربی کنارے کے علاقوں میں ہر روز گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارنا اسرائیلی فوجیوں کا معمول بن چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی