پنج شنبه 05/دسامبر/2024

امریکی مدد سے قابض اسرائیل کا 25 F-15 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

جمعہ 8-نومبر-2024

کل جمعرات کواسرائیلی وزارت دفاع نے امریکی کمپنی بوئنگ سے 5.2 بلین ڈالر کی کل لاگت سے 25 جدیدF-15IA طیارے خریدنے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

یہ معاہدہ جس کیمالی معاونت امریکی فوجی امداد سے ہوئی تھی، مستقبل میں 25 اضافی طیاروں کی خریداریکے امکان کا راستہ بھی کھولتا ہے۔

 

یہ معاہدہ قابض اسرائیلیحکام کا اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کا تازہ ترین اقدام ہے، کیونکہ اس معاہدے پرکئی ادوار کے مذاکرات کے بعد دستخط کیے گئے تھے جس میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزارتاور فضائیہ کے درمیان قریبی تعاون شامل تھا۔

 

قابض فوج کیوزارت دفاع نے بتایا کہ ریزرو میجر جنرل ایال ازمیر نے گذشتہ ماہ اپنے دورہ امریکہکے دوران معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس پر حتمی دستخط بعد میں ہوں گے۔

 

اسرائیل کے اعدادو شمار کے مطابق، نئے F-15IA طیارےجدید اسرائیلی سسٹمز سے لیس ہوں گے جو انہیں سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں زیادہموثر بنائے گا۔

 

 

ہوائی جہاز میںطویل فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت بھی ہو گی، ان سہولیات کے علاوہ جو اسے زیادہپے لوڈ لے جانے اور سخت آپریشنل حالات میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی اجازت دیتے ہیں۔

 

یہ معاہدہ اسرائیلیفضائیہ کی مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور اپنی مسلح افواج کو تحفظ فراہم کرنےکی صلاحیت کو بڑھانے کے طویل المدتی منصوبے کا حصہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی