سه شنبه 03/دسامبر/2024

لبنانی مزاحمت کا حیفا نیول بیس پر ڈرون طیاروں سے حملہ

جمعرات 7-نومبر-2024

لبنان میں اسلامیمزاحمت نے مقبوضہ شہرحیفا پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

 

لبنان میں اسلامیمزاحمت نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت، ان کی بہادرانہ مزاحمت کی حمایتاور لبنان کا دفاع کرنے والے آپریشن "خیبر کے ضمن میں خلیج حیفا میں قابض اسرائیلی فوج کے حیفا نیول بیسپر حملہ کیا ہے۔

 

"اسلامیمزاحمت” نے ایک مختصر بیان میں وضاحت کی کہ یہ حملہ ڈرونز کے اسکواڈرن نے کیا اور پہلی بار اسرائیلیبحریہ کے حیفا نیول بیس کو نشانہ بنایا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ اڈے میں میزائل کشتیوں اور آبدوزوں کا ایک بیڑا موجود ہے۔ حملے نے اپنےاہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نیول بیس کو نقصانپہنچا۔

 

حزب اللہ نے پہلیبار حیفا نیول بیس پر خودکش ڈرون کے اسکواڈرن کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا۔

 

حزب اللہ روزانہمیزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کے گولوں سے فوجی مقامات اور بستیوں کو نشانہ بنا کرقابج فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی