جمعه 15/نوامبر/2024

دو شہید فلسطینیوں کے جنازے میں ہزاروں کی شرکت

پیر 25-جولائی-2022

ہزاروں فلسطینوں نے اتوار کی صبح شہید کیے گئے دو فلسطینیوں کے جنازے میں شرکت کی ۔ عبدالرحمٰن صبوح اورمحمد العزیزی کو اسرائیلی قابض فوج نے صبح سویرے فائرنگ کر کے شہید ہو گیا تھا۔

 مغربی کنارے کے علاقے میں نابلوس شہر میں اسرائیلی فوج نے 25 سالہ محمد العزیزی  نے سینے میں گولی مار کر جبکہ 28 سالہ عبدالرحمٰن کو سر میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

اس واقعے میں دو فلسطینی موقع پر شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہو گئے ، ان زخمیوں میں سے تین زخمی فلسطینیوں کی حالت وزارت صحت فلسطین نے نازک بتائی ہے۔

دونوں شہدا کے جنازے میں ہزاروں فلسطینی شریک ہوئے تو یہ ایک یہ ایک بڑی ریلی کی شکل اختیار کر گیا۔ ان شہدا کی لاشیں رفیدیا ہسپتال سے  لائی گئیں تو ہزاروں غمزدہ مگر پر عزم  شرکائے جلوس کے ساتھ تھے۔  بعد ازاں شہدا کی نماز جنازہ  شہدا سکوائر میں ادا کی گئی اور شہر کے قبرستان میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر ہزاروں شرکائے جنازہ نے آزادی فلسطین کے حق میں نعرے لگائے اور قابض اسرائیلی فوج کے خلاف  پر زور نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی فوج کی زیادتیوں کی مزاحمت کی جائے گی۔ 

مختصر لنک:

کاپی