انتہا پسند یہودی آباد کاروں اور قابض فوجیوں نے نابلس شہر کے جنوب میں واقع قُصرہ گاؤں میں حملے کیے جس سے تین کاروباری مراکز اور ایک کار تباہ ہو گئی۔
ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عملے نے قصرہ گاؤں میں آباد کاروں کی طرف سے لگائی گئی آگ بجھانے کی کوششیں کیں۔
سماجی رابطے کی تنظیم کے مطابق آگ نے تین پولٹری فارم تباہ کر دیے۔ 30000 مرغیاں زندہ جلا دی گئیں۔ آباد کاروں نے قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔
نابلس کے جنوبی دیہی قصبات اور دیہات، خاص طور پر قصر، جالود اور بورین یہودی آباد کاروں کے بار بار حملوں کا شکار ہیں، جہاں زیتون کی فصل کٹائی کے لیے تیار ہے۔