جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج نے مغربی کنارے میں نئی چیک پوسٹیں قائم کر لیں

اتوار 13-نومبر-2022

سرگرم فلسطینی کارکنوں اور صحافیوں نے اطلاع دی ہے کہ یہودی آباد کاروں نے ملحقہ فلسطینی اراضی کفر مالک اور دیر جریر کے قریب اور رام اللہ کے مشرقی حصے کوخاف ھشھار میں متعدد نئی چوکیاں قائم کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہودی آبادکاروں کے گروہ نے گھروں کے ملبے کو ھشھار کے آس پاس کے علاقے میں رکھا ہے۔ یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں زیادہ سے زیادہ زمین کو قبضہ میں کرنے کے لیے ایسا کیا ہے جو کہ اسرائیلی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

ماہرین امور آباد کاری نے رام اللہ کے مشرقی دیہی علاقوں کو قبضہ میں کرنے کے اسرائیلی ارادوں سے خبردار کیا ہے۔

یہودی آبادکاروں کے مخالف کارکن بشار القریوتی کا کہنا ہے کہ مزید یہودی آباد کاروں کی چوکیوں کی تعمیر کا مقصد مغربی کنارے کے علاقے سی کو مکمل قبضہ میں کرنا ہے۔ خصوصا وسطی مغربی کنارے اور وادی اردن کو قبضہ میں کرنا۔ 

مختصر لنک:

کاپی