حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ اور اسلامی جہاد کےالقدس بریگیڈ سے وابستہ درجنوں فلسطینی مزاحمت کاروں نے منگل کی شام ایک عسکری پریڈ کا اہتمام کیا ۔ پریڈ کا انعقاد جنین پناہ گزین کیمپ میں کیا گیا ۔۔
یہ پناہ گزین کیمپ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع ہے۔ پریڈ میں شریک مزاحمت کار یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے حق میں اور ان کے تحفظ کا اظہار کرنے والے نعرے لگا رہے تھے۔
جنین میں مزاحمت کاروں کی یہ پریڈ جنین بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر فاروق سلامہ کی شہادت کے چالیسویں روز منعقد کی گئی تھی اس لیے مزاحمت کاروں نے اپنے اس کمانڈر کی یاد میں جنین کیمپ کے کے گلی کوچوں میں بھی مارچ کیا اور کمانڈر فاروق سلامہ کے راستےپر چلتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
القسام بریگیڈ کے مطانق اس پریڈ کے ذریعے اسرائیلی قابض فوج کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں تمام مزاحمت کار تحدہ ہیں۔ مزاحمت جاری رہے گی اور اپنے شہدا کا انتقام لینے کے لیے بھی سب مزاحمت کار یکجان، یکجہت اور پرعزم ہیں۔
جمعرات کے روز القسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس کے ایک گروپ نے اسرائیلی قابض فوج کو ٹارگیٹ بنایا ، اس کارروائی میں بارود سے دھماکہ کرنے والی ڈیوائس استعمال کی گئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔