سه شنبه 03/دسامبر/2024

القدس بریگیڈ نے رفح میں دو اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے

جمعہ 16-اگست-2024

اسلامی جہاد کےعسکری ونگ القدس بریگیڈز کے مجاھدین نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے مغرب میں تل السلطان محلے کے جنوب میں دواسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کے مناظر نشر کیے ہیں۔

 

ان مناظر میں 3اسرائیلی فوجی گاڑیوں کی موجودگی کو دکھایا گیا تھا۔ دو ٹینکوں کو ’آر بی جی‘گولوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ وہاں پر مشین گنوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہیں۔

 

قابض اسرائیل کیگاڑیوں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب مجاھدین قابض فوج کی دراندازی والے علاقے میںداخل ہوئے۔ انہوں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔ ایک مجاھد کو یہ کہتے سنا جا سکتاہے کہ ’تمہارا دوست امریکہ ہے اور ہمارا اللہ ہے‘۔

 

السرایا القدس نےویڈیو کا اختتام اس فوٹیج کے ساتھ کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلیبلڈوزر تباہ ہونے والی دو فوجی گاڑیوں میں سے ایک کو نکال رہا ہے۔

 

رفح اور اس کےگردونواح میں تل السلطان محلہ مزاحمتی دھڑوں کی طرف سے معیاری مزاحمتی کارروائیوںکا مرکزہے۔ القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز مل کر دشمن پر حلے کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی