آج (جمعرات کی( صبح مغربی کنارے کے شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان جان کی بازی ہار گیا ہے۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 16 سالہ عامر ابو زیتون چھاپے کے دوران سر میں گولی لگنے سے شہید ہو گیا۔
وزارت نے مزید کہا کہ دو دیگر نوجوان بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔
صبح چھاپے کے دوران ایک مقامی نوجوان اور اس کے چچا کو بھی ان کے آبائی گھر سے حراست میں لیا گیا۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیل کی فائرنگ سے چار فلسطینی مارے گئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
حماس نے اس شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ثابت قدم رہیں گے۔