جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی حصے میں داخلے پر پابندی

منگل 17-جنوری-2023

اسرائیلی قابض فورسز نے پیر کے روز دو مزدی فلسطینی بچوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کی حکمت عملی میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 فلسطینی بچوں کی گرفتاری کے تازہ واقعات راس عمود کے علاقے میں سیلوان ٹاون میں سامنے آئے ہیں۔ اس علاقے کو اسرائیلی قابض فوج نے ان دنوں بطور خاص اپنی کارروائیون کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

علاوہ ازیں ایک فلسطینی بچے کے یروشلم کے پرانے شہر میں داخلے پر دو ہفتوں تک پابندی لگادی گئی ہے۔

 دریں اثنا چند روز پہلے رہائی پانے والے فلسطینی ماجد مہر الواری کو بھی اسرائیلی  حساس ادارے فورسز نے اغوا کر لیا ہے۔   19 سالہ مہر الواری حال ہی میں اسرائیلی قید سے رہا ہوئے تھے۔ وہ نقب جیل میں 28 ماہ تک قید رہے ۔

مہرالواری کے جڑواں بھائی کو اسرائیل نے جیل میں قید کر رکھا ہے جس کی رہائی ان دنوں متوقع بتائی جاتی ہے۔  یروشلم کے ایک رہائشی محمد حسن غائث کو بھی حال ہی میں 24 ماہ تک نقب جیل میں قید کاٹنے کے بعد رہائی ملی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی