کل جمعرات کواسرائیلی قابض بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی کے سمندر میں دو ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کے ماہی گیری کا سامان ضبط کر لیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق سرکاری حکام نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ”قابض بحریہ کے فوجیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں دو ماہی گیروں کو گرفتار کیاجن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی”۔
ذرائع نے مزیدکہا کہ قابض بحریہ نے حسکا،مجداف، جال اور مچھلی پکڑنے کا سامان اپنے قبضے میں لےلیا۔”
اس سے قبل اسرائیلیقابض بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں ماہی گیروں کو نشانہ بنایا ان پر گولیاں برسائیںاور آنسو گیس کے شیل برسائے۔
یہ امر قابل ذکرہے کہ قابض بحریہ روزانہ کی بنیاد پرغزہ کی پٹی کے سمندر میں کام کرنے والے ماہی گیروںکو نشانہ بنا کر انہیں روزی روٹی کے حصول سے محروم کرنے کی سازش پرعمل پیرا ہے۔