اسرائیلی قابضفوج نے فلسطین علاقے غزہ کی پٹی سے اطراف میں قائم یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوںکا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب کل مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوجی یلغار کے بعد غزہ کےمحاذ پر بھی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد مقامات پربمباری بھی کی ہے۔
اسرائیلی فوج کےمطابق:”غزہ کی پٹی سے فائر کیا گیا ایک راکٹ اسرائیل کے جنوبی علاقے میں ایک کھلیجگہ میں گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔اس کے جواب میںاسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں حماس کے دو اہداف کو نشانہ بنایاہے”۔
ادھرالجزیرہ ٹیوی چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ سے داغا گیا ایک راکٹ ایک فوجی کیمپ کے قریب گراجہاں اسرائیلی آرمی چیف عسکری کمان کے اجلاس میں شریک تھے۔ ان راکٹ حملوں میں کسیقسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔