مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں قائم قابضاسرائیلی فوج کی تنصیبات پر لبنان سے دوبارہ میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے گئےہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی شام مقبوضہ شمالی فلسطین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ان حملوں میں اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب قابض فوج کےچیف آفاسٹاف ہرزی ہیلیوی اور ان کے امریکی ہم منصب چارلس براؤن ملاقات کررہے تھے۔
عبرانی اخبار معاریونے کہا کہ "لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر واقع قصبوں کی طرف تقریباً 20 میزائلداغے گئے”۔
عبرانی چینل 12نے رپورٹ کیا کہ عینی شاہدین کے مطابق تل ابیب میں ایک دھماکے کی آواز سنائی گئیہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
قابض اسرائیلی فوجنے سوموار کی شام جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر بمباری کی۔
قابض فوج کے جنگیطیاروں نے جاسوسی اور فوجی طیاروں کے ساتھ مل کر الطیری، زوطر الشرقیہ، یحمر،الخردلی، دیر میماس اور المان کے قصبوں کے مضافات کو نشانہ بناتے ہوئے پرتشددحملوں کا سلسلہ شروع کیا۔
پچھلے سال آٹھ اکتوبرکے بعد سے جنوبی لبنان میں لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریباً روزانہفائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔