عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دو روز قبل غرب اردن کےشمالی شہر طولکرم میں ایک اسرائیلی فوجی کی فائرنگ سے اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔
ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ رات غرب اردن کے شمالی شہر نابلسمیں پیش آیا جہاں گیواتی بریگیڈ کے ایک اسرائیلی فوجی نے غلطی سے دوسرے فوجی پر گولیچلائی۔
عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے قابض فوج کے ترجمان کے حوالے سےمزید کہا کہ ’’اسرائیلی فوج کی ایک سرگرمی سے انخلاء کے دوران جس کا مقصد نابلس شہرمیں یوسف مقبرے میں آباد کاروں کے داخلے کو محفوظ بنانا تھا، غلطی سے ایک گولی چل گئی۔یہ گولی ساتھی اہلکار کی جیکٹ سے ٹکرا گئی۔
عبرانی’وائی نیٹ‘ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقاتسے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فوجی نے بہ ظاہر اپنا ہتھیار اتارنے کی کوشش کی اور اسیدوران ایک گولی ہتھیار سے نکل کر ایک فوجی کو لگی جو اس کے سامنے بیٹھا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ دو روز قبل ایک اسرائیلی فوجی نے طولکرم کے مغربمیں ایک دوسرے فوجی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ نام نہاد حفاظتی دیوارکے قریب ایک گارڈ پوسٹ چھوڑ کر نکلا تھا۔