قابض اسرائیلی فوجنے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈکے جنگجوؤں کی طرف سے فائر کیے گئے ٹینک شکن میزائل سے فضائیہ کے ایک طیارے کونشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی چینل 13نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن "طوفانالاقصیٰ ” کے پہلے دن ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی بھی اطلاع دی۔
جلتے ہوئے ہیلیکاپٹر کی تصاویر شائع کرنے والے اسرائیلی چینل نے مزید کہا کہ وہ غزہ کی پٹی میںباری بستی میں لڑائی میں حصہ لینے کے لیے چھاتہ بردار یونٹ کے متعدد فوجیوں کو لےکر جا رہا تھا جب القسام کے عسکریت پسندوں نے اسے آر پی جی شیل سے نشانہ بنایا۔
فلسطینی پلیٹفارمز نے اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ مزاحمت کاروں نے ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایاتھا۔