پنج شنبه 05/دسامبر/2024

غزہ پر نسل کشی کی جنگ کےدوران اب تک 12000 اسرائیلی فوجی زخمی

بدھ 30-اکتوبر-2024

قابض صہیونی فوجنے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونےکے بعد سے اب تک 12000 فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

 

وزارتِ دفاع کےبحالی کے شعبے نے منگل کے روزجاری ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایک سال سے زائد عرصے سےجاری جنگ کے دوران دو مرتبہ 1500 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ جنوبی لبنان میں شروعمیں زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک 900 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ 

 

گذشتہ جمعے کوقابض فوج نے غزہ کی پٹی پر جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اپنے 890 فوجیوں، افسراناور سکیورٹی فورسز کے ارکان کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

 

فوج نے ایک بیانمیں کہا کہ مرنے والوں میں 808 افسر اور فوجی، 75 قابض اسرائیلی  پولیس اور  جنرل سکیورٹی ایجنسی (شین بیت) کے ارکان شامل ہیں۔

 

قابض فوج میںبحالی کے محکمے کی طرف سے یہ اعلان اس کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب اس کے وزیر یووگیلنٹ نے فوج کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھرتی کے ایک توسیعیقانون کو منظور کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی