پنج شنبه 12/دسامبر/2024

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے

منگل 22-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی فوجنے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کی شام سے لبنان اور غزہ کے محاذوں پر 123 فوجی زخمیہوئے ہیں جن میں سے 23 مختلف جنگی محاذوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زخمی ہوئے۔

 

قابض فوج نےسوموارکوایک بیان میں کہا اس کےہ 123 زخمی فوجیوںمیں 18 فوجی بھی شامل ہیں جو غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران زخمی ہوئے۔

 

ان اعداد و شمارکے مطابق سات اکتوبر سے اب تک زخمی ہونے والے قابض فوجیوں کی تعداد 5018 ہو گئیہے، جن میں غزہ میں زمینی لڑائیوں میں 2362 شامل ہیں۔

 

یہ اعداد و شماربتاتے ہیں کہ غزہ اور لبنان کے کل زخمیوں میں سے 37 اب بھی شدید زخمیوں کا علاج کررہے ہیں، ان میں سے 198 معمولی زخمی ہیں۔

 

فوج کے بیان کےمطابق سات اکتوبر 2023ء کو جنگ کے آغاز سےاب تک 749 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے، جن میں اسی سال 27 اکتوبر کو شروعہونے والی غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائیوں میں 356 فوجی بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی