جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے انہدامی کارروائی میں فلسطینی اسیر کا مکان مسمار کردیا

منگل 3-مئی-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تازہ انہدامی کارروائی میں اسیرفلسطینی نوجوان زید عامرکا مکان مسمار کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر زید کے بھائی غسان عامر نے بتایا کہ منگل کے روز علی الصباح مقامی وقت کے مطابق تین بجے اسرائیلی فوجیوں نے اسیرکے مکان کا محاصرہ کیا اور  بلڈوزروں کی مدد سے مکان کی مسماری کا عمل شروع کردیا۔

غسان نے بتایا کہ اسیر فلسطینی کی رہائش گاہ آٹھ منزلہ پلازے میں تھی جسے مسمار کردیا گیا۔مسماری کا آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران قریب  واقع دوسرے فلٹیس کی متعدد دیواروں کو بھجی مسمار کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے اسیر فلسطینی زید کے اہل خانہ کو مکان مسماری کا نوٹس 20اپریل کو جاری کیا تھا جس میں اہل خانہ سے مکان خالی کرانے کا کہا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسیر فلسطینی 26 سالہ زید زیاد عامر کو  اسرائیلی فوج نے حال ہی میں ترکی سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وپسی پر حراست میں لیا تھا۔

اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ اسیر عامر نے پچھلے سال اکتوبر کے اوائل میں مشرقی نابلس میں بیت فوریک کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران ایک یہودی  فوجی اور اس کی اہلیہ پرحملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی