جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی بس نذرآتش ، اسرائیلی فوج کی فلسطینی قصبے کی ناکہ بندی

منگل 24-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر فلسطینی مظاہرین کے پتھراؤ اور پٹرول بم حملے میں اسرائیلی بس نذرآتش کیے جانے کے واقعے کے بعد قابض فوج نے حوارہ کی مکمل ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق سوموار کے روز حوارہ میں اسرائیلی فوج اس وقت داخل ہوئی جب مشتعل فلسطینی مظاہرین نے یہودی آباد کاروں کی ایک بس کو آگ لگا دی تھی۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے حوارہ کے تمام داخلی اور خارجہ راستے بند کر دیے اور سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک بھی ناکے لگا کر روک دی۔ اس کے بعد گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حوارہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی ایک بس پرحملہ کر کے اسے جلا ڈال تھا۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فوجیوں کی بڑی تعداد نے حوارہ میں داخل ہو کر اس کے تمام مرکزی راستوں کی ناکہ بندی کی اور اس کے بعد شہروں کی گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر مورچہ بند ہو گئے۔ گھروں میں تلاشی اور شہریوں کے گھروں میں داخل ہونے کے بعد انہیں زدو کوب کرنے کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

مختصر لنک:

کاپی