جمعه 15/نوامبر/2024

سیکڑوں یہودی شرپسندوں کا حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا

منگل 2-اگست-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں آج منگل  کے روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بےحرمتی کی۔ ۔ یہودیوں کے دھاوے کے موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی شہری بھی وہاں موجود تھے۔ فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ منگل کو علی الصباح سیکڑوں یہودی آباد کار بسوں کے ذریعے عورتا کے مقام پر حضرت یوسف کے مزار پر دھاوا بولا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کار حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کاروں نے مزار پرموجود فلسطینیوں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔ جواب میں فلسطینی شہریوں نے بھی یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی پولیس پر سنگ باری کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کے لاٹھی چارج سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

ادھر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے  کینسر ے مریض فلسطینی اسیر بسام امین السائح کے مکان پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ کی اور بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔

مختصر لنک:

کاپی