منگل کو اسرائیلی قابضفوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل شہر کے تل رمیدہ سے 9 بچوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے التمیمی، متعب اور شاہین خاندانوں کے 9 بچوں کو گرفتار کیا،جن کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تل رمیدہکے محلے میں اپنے اسکولوں سے چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ قابض فوجان بچوں کو نامعلوم مقام کی طرف لے گئی۔
قابض فوج نے جبلالرحمہ، تل رمیدہ، الشہداء اسٹریٹ، السہیلہ محلے کے علاقوں اور ابراہیمی مسجد اورپرانے شہر کے قرب و جوار میں فوجی چوکیاں قائم کیں اور ناکے لگا کر فلسطینیوں کیشناخت پریڈ کی گئی۔