شنبه 07/دسامبر/2024

مغربی کنارے میں قابض فوج کے چھاپے، تشدد، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار

جمعرات 26-ستمبر-2024

مقبوضہ مغربیکنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک بڑے چھاپے کے دوران  آج جمعرات کو متعدد فلسطینی شہری زخمی اور کئیکو گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

الخلیل میں قابضفوج نے جمعرات کی صبح سے شہر کے جنوب مغرب میں واقع دورا قصبے میں مسلسل چھاپے کےدوران ایک نوجوان کو پیٹ میں گولی مار دی۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے قصبہ اور طبقہ گاؤں میں 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اورمتعدد شہریوں کو گرفتار کیا۔ قابض فوج نے گھروں پر چھاپے مارے، تلاشی کےدورانقیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کے ساتھ نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

 

 

عینی شاہدین نےبتایا کہ قابض فوج نے قصبے میں فلسطینی لیبر یونین کی شاخ کے ہیڈ کوارٹر پر بھیچھاپہ مارا۔ اس میں موجود سامان کو تباہ کردیا اور اس میں لگے جھنڈے اور تصاویر کوسڑک پر پھینک کر تباہ کردیا۔

جنوبی الخلیل میںڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے قابض فوج کے دھاوے کی وجہ سے دورا قصبے میں تمام سرکاریاور نجی اسکولوں اور کنڈرگارٹنز کو بند کردیا۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ الخلیل  کے مغرب میں دورا،بیت کاہل اور اذنا قصبوں میں  دھاووں  کے دوران 10 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے مصعب محمد ابو جحیشہ، عبدالرحمن تیسیر الاسود، معتز محمودالاسود اور وسام رفیق الطمیزا کو اذنا قصبے سے ان کے گھروں پر چھاپے اور تلاشی کےبعد گرفتار کیا۔

 

قابض فوج نے دوبھائیوں یزن اور ابراہیم النجار کو الخلیل شہر سے گرفتار کیا جب کہ جہاد اطنینہ کو ترقومیا گرفتار کیا گیا۔ اس کےعلاوہ  احمد ابراہیم عقیل کو بیت کاہل س، اور خالد رجباور احمد جہاد عتبیش کو دورا شہر سے گرفتار کیا۔

 

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے دو نوجوانوں اسماعیل خلف اور یزن دندان کو گھروں پر چھاپہمار کر گرفتار کر لیا۔

 

اسی ذرائع نے مزیدکہا کہ قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں سلوان قصبے میں عین اللوزا محلےپر دھاوا بولا اور القدس کے شہریوں پر بلا وجہ جرمانے کیے۔

 

 

قابض فوج نے آججمعرات کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ  میں کے مغرب میں واقع گاؤں صفا کے ایک زیر حراستشخص کی دکانوں اور پرنٹنگ پریس کو دھماکے سے اڑا دیا۔ قابض فوج نے البیرہ شہر سےتین شہریوں کو گرفتار کیا۔

 

 

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج  نے رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو گرفتار کیے گئے قیدیغنیم علقم کی دکانوں اور پرنٹنگ پریس کو دھماکے سے اڑا دیا اورانہیں آگ لگا دی۔

مختصر لنک:

کاپی